the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں یا باوجود علاج کے آپ کا وزن اور جسم کی چربی کم نہیں ہو پارہی تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسے مصالحے کے بارے میں بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔

اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں یا باوجود علاج کے آپ کا وزن اور جسم کی چربی کم نہیں ہو پارہی تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسے مصالحے کے بارے میں بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔

مزیدپڑھیں:قد میں اضافے کے آسان قدرتی مشورے
یہ مصالحہ جسے لوگ زیرہ کے نام سے جانتے ہیں ہر گھر کے باورچی خانے میں مل جاتا ہے۔اگر آپ اس کا صرف ایک چمچ دن میں کھائیںتو آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔ایران کی شاہد سادوگہی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیرہ جسم میں چربی کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق میں زائد وزن والی 88خواتین کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروہ کو تین گرام زیرہ (تقریباًایک چائے کا چمچ)اور پانچ گرام دہی دی گئی جبکہ دوسرے گروہ کو



صرف دہی کھانے کا کہا گیا جبکہ دونوں گروہوں کی خواتین نے ایک دن میں 500حرارے کھائے۔تین مہینے بعد تحقیق کار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جو خواتین زیرہ کھارہی تھیں انہوں نے تین پاﺅنڈیا1.4گلوگرام وزن کم کیاجبکہ دوسرے گروہ کا وزن زیادہ کم نہ ہوا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ زیرہ کھانے والی خواتین نے زیرہ نہ کھانے والوں کی نسبت تین گنا زیادہ وزن کم کیا۔یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ زیرہ کھانے والی خواتین میں کولیسٹرول کی مقدار بھی کافی کم ہوچکی تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس(BMI)بھی کم تھا۔
زیرہ کی خاصیت
زیرے میں انٹی آکسیڈینٹس اور phytosterolsپائے جاتے ہیں۔موخرالذکر میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔زیرے کا استعمال کینسر کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ یہ آئرن کی کمی کو دور کرکے انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
زیرے کا استعمال
آپ چاہیں تو زیرے کو مختلف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں جیسے دہی میں ڈال کر،سبزیوں کے اوپر چھڑک کر۔آپ چاہیں تو کھانا بناتے ہوئے زیرے کا وافر استعمال کرسکتے ہیں اور اگر چاولوں میں زیرہ ڈال کر کھایا جائے تو چاولوں کا ذائقہ لاجواب ہوجاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.